سینٹر پیوٹ آبپاشی نظام- ایک جدید نظام آبپاشی
سینٹر پیوٹ آبپاشی نظام ایک جدید نظام آبپاشی ہے۔ یہ اسٹیل کے پائپس پر مشتمل ہوتا ہے جسے ٹاورز کی مدد سے سپورٹ دی جاتی ہے اور ٹائروں کی مدد سے منتقل ہوتا ہوا آبپاشی کرتا ہے اور ہر ٹائر پر موٹریں نسب ہوتی ہیں۔ یہ مشین دائرہ کی شکل میں گھومتی ہے اور اس پر فوارہ نما سسٹم نسب ہوتا ہے جس سے فصلیں سیراب ہوتی ہیں۔ اس پورے سسٹم کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک کنٹرول پینل ہوتا ہے جس میں ہم آبپاشی کے وقت، بارش کی میکدار اور اس طرح کی مزید فیچرز کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ہم موبائل ایپلیکیشن کے ذریعہ بھی جدید نظام چلا سکتے ہیں۔ یہ اونچی نیچی زمین کو بھی سیراب کرسکتا ہے جہاں ہمارے روایتی نظام سیلاب سے آب پاشی ممکن نہیں ہوتی ۔ فصل کو کھاد دینے کا سسٹم بھی بہت جددید ہے. اس سسٹم میں کھاد پانی کے ساتھ ملا کر فصل کو دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں کھاد مساوی اور یکساں استعمال ہوتی ہے اور کھاد کی بچت ہوتی ہے۔ یہ نشاط ایگری فارمز، سکھکی، پنجاب، پاکستان میں سینٹر پیوٹ آبپاشی نظام ویلی اریگیشن نے نصب کیا ہے
اس نظام کے درج ذیل فوائد ہیں:
- کھاد کی بچت
- پانی کی بچت
- توانائی کی بچت
- انتظامی امور پر کم لاگت
- مزدوروں کی کم ضرورت
- اونچی نیچی فصلوں پر آبپاشی
- آبپاشی کی میکدار پر قابو رکھا جا سکتا ہے
- کل پیداوار میں اضافہ
- بہتر معیار
مزید یہ کے پاکستانی کاشتکار کو اس سسٹم کو حکومت پنجاب کی جانب سے اس سسٹم پر 60/40 کی سبسڈی بھی فراہم کی جاری ہے۔ مطلب یہ ہے کہ نظام کی کل لاگت کا 60 فیصد حکومت برداشت کرتی ہے اور کسان کو صرف منصوبے کی لاگت کا 40 فیصد ادا کرنا پڑتا ہے۔ پانی کے مسلسل بحران کی وجہ سے اب لوگ اس سسٹم کو اپنا رہے ہیں جس سے نہ صرف پانی کا خرچ کم ہوتا ہے بلکے پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے.
x
Comments
Post a Comment